ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ارون جیٹلی اورچدمبرم میں نوک جھونک،کانگریسی لیڈرنے آدھارکارڈپروزیرخزانہ کوگھیرا

ارون جیٹلی اورچدمبرم میں نوک جھونک،کانگریسی لیڈرنے آدھارکارڈپروزیرخزانہ کوگھیرا

Thu, 30 Mar 2017 11:05:37    S.O. News Service

نئی دہلی29؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیرخزانہ ارون جیٹلی اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے درمیان پارلیمنٹ میں آج آدھار کارڈ اور ڈیٹا کی رازداری کو لے کربحث دیکھنے کوملی۔چدمبرم نے مہندر سنگھ دھونی کی آدھار ڈیٹیل لیک ہونے کے معاملے کی مثال دی۔سابق وزیر خزانہ نے رازداری، حقائق اور مواد کی حفاظت کے سلسلے میں سوال کھڑے کیے۔سابق وزیر خزانہ نے راجیہ سبھا میں کہاکہ پینٹاگون کو ہیک کیا جا رہا ہے۔ایسے میں کیا گارنٹی ہے کہ آپ آدھار کو ہیک ہونے سے روکیں گے؟ ۔انہوں نے کہاکہ دھونی کی بیوی نے شکایت درج کرائی ہے کہ ان کے شوہر کی آدھار ڈیٹیل عوامی ہو گئی ہے۔اس پرجواب دیتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہاکہ پینٹاگون کو بغیر آدھار کے بھی ہیک کر لیا گیا۔لہٰذا ہیکنگ آدھارکی وجہ سے نہیں ہوئی۔اس پرچدمبرم نے کہا کہ میرے سوال کو غیر اہم بتانے کی کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے پوچھاکہ اگر آپ میرے سوالات کا جواب نہیں دیناتو کوئی بات نہیں۔اب باری ارون جیٹلی کی تھی۔انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی قوانین کی خلاف ورزی کہیں بھی ہوسکتی ہے۔اس سے پہلے ایک واقعات میں شہریوں کے آدھارکارڈبنانے میں بھارتی مخصوص شناخت اتھارٹی کی مددکرنے والی ایک ایجنسی نے کچھ زیادہ پرجوش ہوتے ہوئے کرکٹ کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کے آدھارکارڈ کی معلومات کوٹوئیٹرپرشیئرکیاہے۔مرکزی قانون، معلومات اور ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد کو دھونی کی بیوی نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع بھی دی اور غصہ جتایا۔


Share: